• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشری انصاری کا مداحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کا مشورہ

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سیر کریں، شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو دیکھیں کیونکہ یہاں بے شمار حسین مناظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیرونی ممالک گھومنے پھرنے کے خواہش مند ہیں یا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بیرونِ ملک نہیں جاسکتے ہیں وہ اپنے ملک کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں اور شمالی علاقہ جات کی جانب رخ کریں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک خوب صورتی سے مالا مال ہے ،باہر جانے کی بجائے اپنے ملک میں سیر و سیاحت کو فروغ دیں۔

تازہ ترین