• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ذاتی مفادات کی آڑ میں ملکی مفادات سے کھیل رہی ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کی سیاست کی آڑ میں ملکی مفادات سے کھیل رہی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منفی سیاست کے ذریعے انتشار پھیلانے والے ملکی ترقی نہیں چاہتے، ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عوام سے دشمنی کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن دوبارہ ملک کو پسماندگی، بےروزگاری اور اندھیروں کی جانب دھکیلنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واویلا مچانے والوں کا مستقبل بھی حال کی طرح تاریک ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی حمایت سے ترقی کے سفر کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔

تازہ ترین