• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی ماسک اتار دیا

واشنگٹن ( خبر ایجنسی) کورونا میں مبتلا امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہاوس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلیوٹ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اسپتال سے روانگی سے پہلے سوشل میڈیا پر کہا کہ جلد صدارتی مہم پر واپسی ہوگی۔ فیک نیوز ہمیشہ فیک پول دکھاتے ہیں، فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹکس پر 1 - 2 کی برتری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دکھائیں گے کہ ہم ڈرنے والے نہیں، کسی بھی صورت الیکشن جیتیں گے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنی زندگی پر حاوی ہونے نہ دیں۔ وہ اتنا ہی بہترمحسوس کررہے ہیں جتنا آج سے بیس سال پہلے کیا کرتے تھے، ہم نے کورونا کی بہترین دوا اور معلومات تیار کی ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوس ڈاکٹر کے نے کہا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاوس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کی صحت کو لاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔
تازہ ترین