اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمی نے نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں زیر حراست پیپلز پارٹی کے رکن قوی اسمبلی خورشید شاہ اور انکے بیٹے فرخ شاہ کی ضمانت کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کے دورن ملزمان کے وکیل کو آئندہ سماعت تک دلائل کا خلاصہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔