• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت کے مقدمے، 2 ملزم تھانے پہنچ گئے، گوجرانوالہ میں پیشی سے انکار

لاہور، گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) بغاوت مقدمےکے2ملزم تھانے پہنچ گئے،سابق گورنر سندھ زبیر عمراور عطااللہ تارڑ تھانہ شاہدرہ پہنچ گئے ۔مسلم لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ 

زبیر عمرنے کہاکہ کسی کو حب وطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں دکھانا، مقدمہ وزیراعظم کی ایمارپرہوا،عطااللہ تارڑ نے کہاکہ گرفتارکریں یا مقدمہ خارج کریں۔ انچارج انوسٹی گیشن شبیر اعوان موقع پر موجود نہ تھے تو مسلم لیگ کے قائدین ایس ایچ او زاہد رندھاوا کے کمرہ میں چلے گئے ۔

محمد زبیر نے ایس ایچ او سے کہا کہ انہیں گرفتار کریں تو ایس ایچ او نے کہا کہ ابھی الزام ہے جرم ثابت ہو گا تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،سینئرز دیکھ رہے ہیں وہ فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ یہ مقدمہ کیسے درج ہوا تو ایس ایچ او زاہد رندھاوا نے کہا کہ ایک عام آدمی نے درخواست دی جسکی درخواست پر مقدمہ درج ہوا، مقدمہ میری یہاں پوسٹنگ سے پہلے ہوا ہے میں دو دن پہلے یہاں ایس ایچ او تعینات ہوا ہوں۔

تازہ ترین