گوجرانوالہ(جنگ نیوز) گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کے ضمن میں ہونیوالی مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔منتظم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق (ن) لیگ کی جانب سے گوجرانوالہ کے حیدری روڈ پر کارنر میٹنگ کی جانی تھی جس سےلیگی رہنما خرم دستگیر نے خطاب کرنا تھا لیکن ان کے پہنچنے سے قبل ہی پولیس پہنچ گئی۔