• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو: سمندری طوفان’ڈیلٹا‘کی شدت کیٹگری 2 میں تبدیل


میکسیکو کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ڈیلٹا کی شدت دوبارہ بڑھ گئی ۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹرکے مطابق طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے جبکہ طوفان امریکی ریاست لوزیانا کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یاد رہے کہ طوفان گزشتہ روز میکسیکو کے ساحل سے ٹکرایا تھا،طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے پول گرنے سے بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

تازہ ترین