• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کی جانب سے ریپ کیسز سے متعلق جاری کیے گئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہر 16 ویں منٹ میں ایک خاتون کو کہیں نہ کہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ بھارت بھر میں  کوئی ایک بھی ایسی ریاست نہیں جس میں خواتین محفوظ ہوں۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (این سی آر بی) کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر جاری کیے گئے سال 2019ء کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھارت میں خواتین پر تشدد اور ریپ کے واقعات میں تقریبا 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سولہ منٹ بعد بھارت میں ایک خاتون زیادتی کا نشانہ بنتی ہے جبکہ ہر 4 گھنٹے بعد ایک خاتون اغوا کر لی جاتی ہے اور ہر دو دن بعد ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2019ء میں بھی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین پر تشدد اور ریپ کے سب سے زیادہ واقعات 12ہزار 902 ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست مہارا شٹر کا دارالحکومت ممبئی خواتین کے استحصال، ریپ اور تشدد کے واقعات میں 6 ہزار 519 رجسٹرڈ کیسز کےساتھ دوسرے نمبر پر رہا اگرچہ ریپ کیسز میں نئی دہلی سب سے آگے ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد، استحصال اور بعض جرائم کے کچھ واقعات میں ممبئی سرفہرست ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2019ء میں نئی دہلی میں 1213، ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 517 جبکہ ممبئی میں 394 ریپ واقعات رجسٹرڈ ہوئے۔

تازہ ترین