• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا انداز بہتر ہے‘اجمل قادری جے یو آئی (ف) میں شامل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف ) کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف سیاسی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پانامہ لیکس کے گرداب سے نکلنے کے لئے اقتدار سے ایک سال کے لئے الگ ہو جائیں اور اپنی بیگم یا بیٹی میں سے کسی کو عبوری  وزیراعظم مقرر کر دیں تو کوئی حرج نہیں ہو گا بلکہ 2018کے عام انتخابات میں (ن ) لیگ کی کامیابی یقینی ہو جائے گی  اور ایسے حالات میں میاں نواز شریف کو  شیر بننا چا ہئے اگر وہ شیر نہ بنے تو انہیں کسی زردار کے پاس بھی پناہ نہیں ملے گی صرف دیندار وں کے دامن میں ہی پناہ ملے گی بدقسمتی سے میاں صاحب نے غیر ضرروری طور پر قوم سے خطاب کیا جس کا انہوں نے ہوم ورک بھی نہیں کیا تھا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی  سابق جج بھی ان کے بنائے گئے کمیشن میں   آنے کو تیار نہیں ہے اور یہ برصغیر کی عدالتی روایات کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قاری محمد بلال قادری بھی موجود تھے مولانا محمد اجمل قادری نےکچے میں آ پر یشن کے مقا صد حا صل تما م ضروری و سائل استعمال کر ینگے۔
تازہ ترین