• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب دھمکی تحریک انصاف کی27رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان ،شاہ محمود قریشی سربراہ ہونگے

ملتان ،لاہور(سٹاف رپورٹر، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ، مذکورہ سیاسی کمیٹی 27 اراکین پر مشتمل ہے ،جس کا سربراہ  شاہ محمود قریشی کو بنایا گیا ہے،  چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،اور اس کا نوٹیفکیشن کمیٹی کے چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کیا گیا س،یاسی کمیٹی پاناما لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر تحریک انصاف کی حکمت عملی مرتب کرے گی ، کمیٹی میں   اسد عمر, ڈاکٹر عارف علوی, ڈاکٹر شیریں مزاری, سیف اللہ نیازی, شفقت محمود, سردار یار محمد رند, عمران اسماعیل, رائے عزیز اللہ, چوہدری سرور, ڈاکٹر یاسمین راشد, فضل محمود, شبلی فراز, علیم خان, میاں محمود الرشید, اعجاز چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین