• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے ہمیشہ اصولی نہیں وصولی کی سیاست کی ہے، فیاض چوہان

فضل الرحمٰن نے ہمیشہ اصولی نہیں وصولی کی سیاست کی ہے، فیاض چوہان


لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر ٹھگوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے جتن کرنے شروع کر دیئے،فضل الرحمٰن نے ہمیشہ اصولی نہیں وصولی کی سیاست کی ہے،غیرمتحد اپوزیشن کچھ نہیں بگاڑ سکتی،م لیگ اپنی سیاست کابیڑہ غرق کرنے میں آزادہے۔ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جو انسان خود اسمبلی نشست نہ جیت سکا، وہ اپوزیشن کی نمائندگی کس حیثیت سے کرے گا، مولانا نے آزادی مارچ میں اپوزیشن سے کروڑوں اینٹھنے کے عوض نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار کی، اب دیکھیں مولانا اور میم لیگ گٹھ جوڑ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

تازہ ترین