کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے لمس کی طالبہ کوہراساں کرنے سے متعلق مقدمہ میں نامزد ملزمان منصور ، مسرور اور دھنی بخش کو 50،50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو سات شرائط پیش کی ہیں، ان شرائط کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حملے سے مسجد اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
قادر پٹیل نے کہا کہ عوام کو نئے صوبوں کا لولی پوپ دینے سے پہلے بتائیں کہ بوری بند نعشیں کس کا کلچر ہے۔ بھتے کی لالچ میں کراچی کی صنعتیں کس نے برباد کیں۔
سی ای او اینتھروپک نے پوری انڈسٹری سے بھی یہی کرنے کی اپیل کی۔
پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے حیران کن طور پر پاکستان میں غیرمقبول اور نہ کھیلنے جانے ایونٹ سافٹ ٹینس کی ایشین گیمز کیلئے 14رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کی دلی میں برکس اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔
بری کیے جانے والے تمام ملزمان پر اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے غیرقانونی کٹوتیاں کرنے اور کرپشن کے الزام تھے۔
برطانوی پارلیمنٹ میں شدید اور جذباتی بحث کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں معاونت سے موت (Assisted Dying) کو قانونی حیثیت دینے کا بل معمولی اکثریت سے مسترد کر دیا گیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت پینشن اور میڈیکل ری ایمبرسمنٹ سے متعلق کراچی میں اجلاس ہوا۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کو تسلیم نہ کرنے والوں کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
کراچی ایئر پورٹ پر ویکسینیشن سینٹر میں عمرہ زائرین کا رش رہا۔ فوکل پرسن بارڈر ہیلتھ سروسز غلام مرتضی شاہ کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے کراچی ایئر پورٹ ویکسینیشن سینٹر اتوار کو کھلا رہے گا۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایک بھی بحری جہاز امریکی افواج کی اجازت کے بغیر گزرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
برطانیہ کے شہر پورٹس ماؤتھ میں تارکین وطن کے مخالفین اور حامیوں نے آج پھر مظاہرے کیے۔ دونوں گروہوں نے شہر کے مرکز میں الگ الگ مقامات پر اجتماعات منعقد کیے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
برطانیہ میں ویسٹ یارکشائر اور نارتھ یارکشائر کے درمیان بڑی مقدار میں ہیروئن اور کریک کوکین سپلائی کرنے والے 23 سالہ ابوبکر احمد کو بریڈفورڈ کراؤن کورٹ نے چھ سال قید کی سزا سنا دی۔