• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ڈی جیFIA نے نہیں کیا وہ کام نیب سے لیا جا رہا ہے، نواز شریف

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کام ڈی جی ایف آئی اےنے نہیں کیا وہ کام نیب سے لیا جارہا ہے ، ہمارے بکسےبدل کرانہیں جتوا یا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فیصلہ کن جدوجہد میں داخل ہونے جارہےہیں، ڈھول بجا کر اعلانات کرائیں گے تو ڈھول سےبشیر میمن کی گواہی آئے گی۔ 

پاکستان کی ہربیماری کاعلاج’ ’ووٹ کوعزت دو‘ ‘ میں ہے۔ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک کیلئے ن ليگ کے مشاورتی اجلاس میں نوازشریف کی قیادت، ان کے خیالات، سیاسی نظریہ ،لائحہ عمل اور پی ڈی ایم کے مقاصدکی حمایت میں قرار دادیں پاس ، مہنگائی، شہباز شریف، خورشید شاہ، حمزہ شہباز و دیگر کی گرفتاری کی مذمت کی گئی جبکہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے بیانیے کی مخالفت کرنے والوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،سینیٹ ممبران اور ٹکٹ ہولڈرزکے مشترکہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اس لیے میرا حق ہے میں پاکستان کے مسائل کو سامنے لائوں۔

آج ملک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے آج تک ملکی مسائل کی اصل جڑ کی تشخیص تک نہیں ہوئی یا اس پر کوئی بات نہیں کرتا،میں نے 20 ستمبر کو اے پی سی میں پاکستانی مسائل کی اصل وجوہات کا ذکر کیا تھا، میں نے صاف شفاف انداز میںبات قوم تک پہنچائی تھی۔

آج بھی اگر ہم نے بات نہیں کرنی تو ہم اپنی نسلوں کو کیا دیں گے ،کیا ہم کرائے کے ممبرز ہیں کہ کسی کے کہنے پر ووٹ دیدیں،ہم غلام بن کر اس ملک میں نہیں رہنا چاہتے ،اگر پہلے ایسا ہوتا رہا ہے تو اب ایسا نہیں ہو گا ہم پاکستان کو باعزت اور باوقار ملک بنائیں گے ،اس کا وہی راستہ ہے جو میں نے اے پی سی میں دیا ہے ،اگر ہمیں تنگ نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ترقی کر رہا ہوتا۔

تازہ ترین