• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اس کا احتساب دونوں سلیکٹڈ ہیں، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اس کا احتساب دونوں سلیکٹڈ ہیں۔اسٹیٹ بینک نے 1100 ارب صنعتکاروں میں تقسیم کیا،کورونا متاثرین کو کچھ نہیں ملا،حکومت احتساب نہیں،مذاق کر رہی ہے۔پی ٹی آئی حکومت اپنی کرپشن چھپا رہی ہے سرکاری چور کسی کی پکڑ میں نہیں آرہے۔ اسٹیٹ بنک نے گیارہ سو ارب روپے صنعتکاروں میں تقسیم کیے لیکن کورونا کے متاثرین،غریب عوام کو کچھ نہیں ملا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں نا قابل برداشت مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر تحریک چلائے گی۔

تازہ ترین