• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اوربھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ کے طورپر منایاجائے گا

کوئٹہ(خ ن) محکمہ نظم ونسق ملازمت ہائے عمومی حکومت بلوچستان کے سرکلرکے مطابق 27اکتوبر کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جار حیت کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا اس سلسلے میں تمام ڈو یژنل ہیڈ کوارٹر اور صوبے کے تمام اضلاع میں دن کے حوالے سے مختلف تقا ریب کا انعقاد کیاجائے گا جن میں یلیاں،واک ‘ تحصیل اور اضلاع کی سطح پراحتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں کمشنر ز متعلقہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنر ز تقاریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے علاوہ ازیں اہم مقامات پر کالے جھنڈ ے، پینا فلیکس اور تصاویر آویز ہونگیں بھارتی جارحیت کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی اس دن کشمیریوں کی حق خو دارایت کیلئے خصوصی دُعا ئیں اور شہداء کیلئے فاتحہ بھی کر جائے گی۔
تازہ ترین