• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او تھانہ لیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج ایف آئی اے نے ایس ایچ او تھانہ سٹی لیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزم انصر علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر رکن صوبائی اسمبلی رفاقت علی گیلانی کے نام کا فیس بک اور واٹس ایپ گروپ بنا کر لوگوں کو بلیک مل کرنے کا الزام ہے۔ تھانہ سٹی لیہ نے 6 ستمبر سے 3 اکتوبر تک اس ایف آئی آر کو اپنی تحویل میں رکھا اور ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا، متعلقہ عدالت نے کیس کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے کرنے کا حکم دیا مگر اسے یہ کیس نہیں ملا۔
تازہ ترین