• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال آئندہ دنوں میں پاکستان کا ماڈن ضلع بن جائے گا‘ کلکٹر کسٹمز

پشاور(لیڈی رپورٹر)) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان کی دعوت پر کلکٹر کسٹمزخیبرپختونخواخلیل یوسفانی، سپرڈنٹنڈنٹ کسٹم تنویر احمد ، پبلک ریلیشن آفیسر ٹو کلکٹرکسٹمز سہیل احمد ، اسسٹنٹ کمشنردورش عبدالحق اور دیگر اعلیٰ آفسران نے یونین کونسل ارندو کا دورہ کیا۔اس موقع پر کلکٹر کسٹمز ن نے جلدارندو پاک افغان بارڈ سٹیشن تجارتی مقاصدکے کھولنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا عہد کرتے ہوئے کہاکہ یہ قومی اور صوبائی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ نئے بارڈ سٹیشن کھول دیئے جارہے ہیں، ارندو پاک افغان بارڈ کسٹمز سٹیشن چترال کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ ڈویڑن ،خیبرپختونخوا اور پورے ملک میں درآمدات اور برآمدات بڑھانے کا بہترین روٹ ثابت ہوگا اور چترال آئندہ دنوں میں پاکستان کا ماڈن ضلع بن جائے گا۔ ارندو پاک افغان بارڈ سٹیشن کھولنے سے چترال میں صنعت وتجارت کو تقویت مل جائے گی اور چترال سپیشل اکنامک زون اور ارندو پاک افغان بارڈ سٹیشن وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئے معاون و مددگار ثابت ہوجائے گا جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھ جائینگے۔
تازہ ترین