• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر پاسپورٹ آفس پرویز اشرف کی کاوشوں کانتیجہ ہے،چوہدری لطیف

بھمبر(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کے ضلعی صدر و مشیر حکومت چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھمبر پاسپورٹ آفس کا قیام وزیر ہاوسنگ چوہدری پرویز اشرف کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔ میں نے اور وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے اپنی کاوشوں سے وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزارت داخلہ سے منظور ی لی اور اُس وقت پاسپورٹ آفس کے لیے عملہ اور مشینری بھمبر پہنچ گئی جب 7جنوری 2012 کو وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھمبر کا دورہ کرنا تھا جو دور وزیر اعظم بھمبر بار کی دعوت پر کررہے تھے انہوں نے کسٹوڈین بلڈنگ اور پاسپورٹ آفس کا افتتا خ کرنا تھا جب انہوں بھمبر دور کی تاریخ کا اعلان ہوا تو بھمبر کے مقامی لوگوں نے رکاوٹ ڈال دی جسکی وجہ سے پاسپورٹ آفس کا افتتاخ نہ ہوسکا اور عملہ و مشینری واپس چلی گئی اُس منظوری کو دوبارہ جاری کیا گیا ۔پاسپورٹ آفس کا کریڈیٹ پیپلز پارٹی اور وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف کو جاتا ہے تعلیمی پیکج وزیر اعظم کا عظیم کارنامہ ہے وزیراعظم چوہدر ی عبدالمجید ، محترمہ فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری نے خطہ آزادکشمیر کو تعلیمی خطہ بنادیا ہے اور تعمیر وترقی کا نقلاب برپا کردیا جسکی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں پیپلز پارٹی جو عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے آمدہ الیکشن اس کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گی ن لیگ انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے گزشتہ روز چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ اپنے چمیبرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرراجہ محمد نواز نے بھی اُن کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ آفس کا قیام پیپلز پارٹی و وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف کا کارنامہ ہے ۔
تازہ ترین