• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کتوں کو دیکھ کر بچے ڈر کر رونا شروع ہوجاتے ہیں، تاہم بھارت میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کتوں کو دیکھ کر بچہ ناچنا شروع ہوجاتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ اس بچے کی دیکھا دیکھی کتے بھی بالکل اسی انداز میں ناچنا شروع ہوگئے۔

امید کرتے ہیں کہ ایسی دلچسپ ویڈیو آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ دو ننھے کتوں کے سامنے بھنگڑا ڈانس کر رہا ہے، جسے دیکھ کر کتے پہلے تو حیران ہوجاتے ہیں مگر پھر اس کی نقل اتارتے ہوئے خود بھی بھنگڑے کے اسٹائل میں ڈانس کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

49 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک گھر کے دروازے کے سامنے ایک بچہ دو ننھے کتوں کی موجودگی میں بھنگڑے ڈال رہا ہے، جسے دیکھتے ہی دروازے کے دوسری طرف گھر میں موجود کتے بھی اچھلنا اور کودنا شروع کردیتے ہیں اور بالکل بچے کے انداز میں ڈانس کر رہے ہیں اور جیسے ہی بچہ ناچتے ہوئے رکتا ہے ویسے ہی کتے بھی رک جاتے ہیں۔

تازہ ترین