• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے وزیراعظم عمران خان کی آج کی باتوں کو حیران کن قرار دیدیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے آج کے خطاب کی باتوں کو حیران کن قرار دے دیا اور کہا کہ میں کبھی زندگی میں ایسی باتیں نہیں سنیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی اور معیشت کی تباہی سے توجہ ہٹانے کے لیے ہر قسم کی باتیں کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ادھر اُدھر کی باتیں نہ کریں، مہنگائی اور ملکی معیشت کی تباہی کا جواب دیں۔


سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں آج ڈھائی سو ارب کی کرپشن چینی پر ہوئی ہے، حکومت آج تک ایک مثبت کام نہیں کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو منتخب ہوکر آتا ہے وہ دعویٰ نہیں کرتا کہ فوج میرے ساتھ کھڑی ہے، آئین کے تحت فوج ہر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، ہر ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر ملک کے لیے کام کرے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی آج تک ایک پیسے کی چوری پکڑی گئی ہے؟ پارٹی قائد پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہوں گے ہم نہیں۔

تازہ ترین