لاہور (نیوزرپورٹر) نیب نے شہباز شریف کے لندن میں چار فلیٹس خریدنے کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ نیب کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران برطانیہ میں 4 فلیٹس 13لاکھ 31ہزار 7پاؤنڈز میں خریدے ۔
13 لاکھ 31 ہزار پاؤنڈز ادا کئے، رقم ایک کاروباری شخصیت، بارکلے بنک برطانیہ اور بھتیجی عاصمہ ڈار سے بطور قرض حاصل کی۔نیب دستاویزات کے مطابق اپر بارکلے لندن میں واقع فلیٹ 2005میں دو لاکھ پینتیس ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا۔
75 ہزار پاؤنڈ کاروباری شخصیت سے جبکہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار بارکلے بنک سے بطور قرض حاصل کیے۔2007 میں دوسرا فلیٹ خریدا گیا، تیسرا فلیٹ چھ لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا، 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ دو لاکھ چھیاسی ہزار سات پاؤنڈ میں خریدا گیا۔
اس فلیٹ کے لیے دو لاکھ تیس ہزار چھ سو سات پاؤنڈ کاروباری شخصیت سے جبکہ پچپن ہزار چار سو پاؤنڈ دیگر قریبی رفقا ء سے حاصل کیے۔