لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے فراڈ کیس میں نیب کراچی کو مطلوب ملزم محمد زبیر کو گرفتار کر لیا. ملزم کو احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا. عدالت نے ملزم زبیر کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کراچی لےجانے کی اجازت دے دی ۔نیب حکام ملزم کو لے کر کراچی روانہ ہو گئے. ملزم پر کراچی میں فلیٹس کے نام پر شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے کاالزام ہے۔