• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے غیرملکی کرنسی اکائونٹس رولز جاری

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھا م کےلیے غیر ملکی کرنسی اکائونٹس رولز جاری کر دیئے ،غیر ملکی کرنسی اکائونٹ میں بیرون ملک سےبینکنگ چینل سے آنیوالی ترسیلات کریڈٹ ہوسکیں گی یہ رولز پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمرز ایکٹ 1992کے تحت جاری کیے گئے ہیں ، رولز کےتحت غیر ملکی کرنسی اکائونٹ میں بیرون ملک سے بینکنگ چینل سے آنیوالی ترسیلات کریڈٹ ہوسکیں گی تاہم پاکستان سے کی جانیوالی برآمدات کی ادائیگی ، پاکستان سے یا پاکستان میں سروسز کی ادائیگی ، غیر رہائشی افراد کو سکیورٹیز کی فروخت اور اجراء کی رقومات غیر ملکی کرنسی اکائونٹ میں نہیں آسکیں گی ، رولز کے تحت انفرادی غیر ملکی کرنسی اکائونٹ میں دوسرے کے انفرادی غیر ملکی کرنسی اکائونٹ کےذریعے رقم کریڈٹ کی جاسکے گی ،اسی طرح حکومت پاکستان کی سکیموں کے تحت سرمایہ کاری کی پرنسپل کی رقم یا منافع کوکریڈٹ کیا جاسکے گا تاہم بیرون ملک سے آنیوالی ایسی کرنسی جو پاکستان کسٹم کو پوری طرح ڈکلیئر کرائی گئی ہوگی وہ غیر ملکی کرنسی اکائونٹ میں کریڈٹ ہو سکے گی۔

تازہ ترین