لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ(ن) گوجرانوالہ کے صدر سلمان خالد بٹ نے (ن) لیگ کے گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے کی اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو دوبارہ خط لکھ دیا ۔سلمان خالد بٹ کی جانب سے دوبارہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو لکھے گئے خط کے متن میں کہاگیا ہے کہ پی ڈی ایم کی 11جماعتیں 16اکتوبر کو پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہیں جس سےپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن،بلاول بھٹو اور مریم نواز سمیت دیگر رہنما خطاب کرینگے،ہمیں پرامن جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔