• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل حکومت کیخلاف جلد ملکی تاریخ کی مثالی تحریک شروع ہو گی، فضل الرحمٰن

جوہرآباد(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام (ف) اور پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کیخلاف جلد ملکی تاریخ کی مثالی تحریک شروع ہو گی، عوام تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں،ظالم حکومت سے چھٹکارا دلا کر ہی دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت مہنگائی عروج پر ہے تبدیلی کا نعرہ لے کر آنیوالی پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا آج ملک میں بھوک، افلاس عروج پر ہے اور ملک کا ہر شہری شدید پریشانی اوراضطراب میں مبتلا ہے۔ آٹے، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور نااہل حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے اقتدار کو بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

تازہ ترین