کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ خان روشان نے اپنے بیان میں صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع زیارت کو سیاحتی مرکز قرار دینے اور زیارت میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدام کو خوش آئند اور اسے صوبے میں ٹورازم کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا انہوں نے کہا کہ ضلع زیارت صنوبر کے قدرتی جنگلات کی وجہ سے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر اہمیت کا حامل ہے اور اس علاقے میں ہزاروں سالہ پرانے صنوبر کے جنگلات ملک کے عوام کی دلچسپی کے مرکز ہیں زیارت کو سیاحتی حوالے سے ترقی دینے سے صوبے کے عوام کو ایک پر فضا مقام میں سیر وتفریحی کے بہترین مواقع میسر آئینگے جس سے نہ صرف زیارت بلکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو کافی حدتک فروغ حاصل ہوگا اور علاقے کے عوام کی معاشی حالت کافی حد تک بہتر ہوگی لوگوں کو مختلف حوالے سے روزگار میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے زیارت کیلئے 1ارب روپے کی منظوری اہم قدام ہے آنیوالے بجٹ سے قبل زیارت کی ترقی وخوشحالی اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ماسٹر پلان پر تیزی سے کام کیا جائے۔