• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکڑوں مویشی پراسرار بیماری سے ہلاک، محکمہ لائیو اسٹاک بے خبر

جوہی( نا مہ نگار ) جوہی اور کاچھو میں سیکڑوں مویشی وبائی امراض سے مر گئے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ غائب جوہی اور کاچھو کے تمام وٹنری سینٹر بند ویکسین اور ادویات سمیت عملہ غائب مویشی پالنے اور بیوپار کرنے والوں کو لاکھوں کروڑوں کا نقصان ھر سال کروڑوں روپے کے فنڈز آنے کے باوجود کوئی ادویات نہیں دی جاتی اور نہ ہی ویکسین کی جاتی ہے 300 سے زائد بکریاں 120 بھیڑیاں 30 گائیں اور 20 بھینسیں بیماری میں مبتلا ہوکر مر گئیں ھنگامی بنیادوں پر ٹیمیں بھیج کر مویشیوں کا علاج معالجہ اور ویکسین کرنے کی اپیل، مویشیوں کو علاج کی فوری ضرورت ہے۔ لیکن محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران اور عملے کی لاپروائی کے باعث لوگوں کے لاکھوں کروڑوںروپے کے مویشی ہلاک ہوچکے ہیں اس سلسلے میں مویشی پالنے اور مویشیوں کا بیوپار کرنے والوں لیاقت چانڈیو شرف الدین پنھور عبدالکریم لغاری شھزاد کھوسو اسماعیل لانگاھ آصف جمالی غلام نبی لغاری اعظم برھمانی وزیر علی سمیت دیگر نے جنگ کو بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے جوہی اوردیگر شہروں اور د یہات میں مویشی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں انھوں نےٍٍٍٍ متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹیمیں بھیج کر مویشیوں کا علاج شروع کیا جائے۔

تازہ ترین