اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ ابھی شروع نہیں ہوا لیکن سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،بیٹیوں کے ساتھ سزائے موت کی چکیوں میں رہنے والے ان دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، ڈر اور خوف کا شکار صرف بزدل اور سلیکٹڈ ہی ہوسکتا ہے ۔ پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں پارٹی رہنمائوں، ٹکٹ ہولڈرزاور کارکنا ن کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد محمد نوازشریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے سے پہلے گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کرنے والے عوام کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ پہلی قسط میں منسوخی کیلئے حاضر ہیں۔