صوابی( نمائندہ جنگ) ماڈل کورٹ صوابی نے عام انتخابات کے موقع پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن شاہ زیب خان کے قتل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سہولت کار جان محمد عرف خان کو مجموعی طور پر چودہ سال قید اور دو لاکھ نویں ہزار روپے جر مانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پچیس جولائی 2018کو پولنگ کے وقت انتخابی رنجش پر شاہ زیب خان فائرنگ سے جاں بحق جب کہ ان کا والد مختیار جان کاکا کے علاوہ شہزاد اور سلیم سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔