• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کا 15 اکتوبر سے پرانا ٹائم ٹیبل اور ٹرینوں کے تمام پرانے اسٹاپ بحال کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے 15 اکتوبر سے پرانا ٹائم ٹیبل اور ٹرینوں کے تمام پرانے سٹاپ بحال کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جانے والی ٹرینوں پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ان ٹرینوںکے کرایوں میں پانچ فیصد تک اضافے کی گنجائش دی جاتی ہے اگر کوئی پارٹی اس سے زیادہ چارج کرے گی تو اگلے 24 گھنٹوں میں اُن سے ٹرین واپس لے لی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ فریٹ سیکٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریٹ سیکٹر میں پچھلے مہینے ہمیں 998 ملین اور اس مہینے 1418 ملین آمدن ہوئی ہے۔

تازہ ترین