ملتان( جنگ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان 13 اکتوبر کے ورچوئل اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 21نکات پر عمل کرلیا ہے۔
ملتان میں شجاع آباد روڈ پر ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور تاجرکنونشن میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں پر نقطہ چینی دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
مجھے امید ہے اپوزیشن دشمن کو تقویت نہیں دے گی۔