• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی تحریک حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردیگی، عبدالغفور حیدری

حب(نامہ نگار) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردیگی، حکمراں اپنی گیڈر بھبکیوں سے اپوزیشن کا راستہ نہیں روک سکتے، حکومت پی ڈی ایم کی مقبولیت سے خوف زدہ ہے۔

اس بار اگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوا تو نتائج حاصل کرکے ہی واپس ہونگے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پہلے مرحلے میں ملک کے بڑے شہروں میں عظیم الشان جلسے کئے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں اسمبلیوں سے استعفوں اور جیل بھرو تحریک کا آپشن موجود ہے، بلوچستان اور سندھ کے ساحل اور جزائر وفاق کے جابرانہ تسلط و قبضے کے فیصلوں کو جے یو آئی قبول نہیں کرتی۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جامعہ مدنیہ اوتھل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین