• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا تھا، رانا ثنااللہ

نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا تھا، رانا ثنااللہ 


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے نواز شریف کا سارے نظام کو بیوقوف بنانے کا بیان بے بنیادہے ،نواز شریف کا علاج کے لئے باہر جانے کا فیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا تھا ،نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا یہ فیصلہ پنجاب حکومت ، یاسمین راشد اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اصل میں گوجرانوالہ کے جلسے سے سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، اوسان خطا ہوچکے ہیں ،کرائے کے ترجمانوں کا شکریہ جو دن رات پی ڈی ایم جلسوں کی تشہیر کررہے ہیں، سلیکٹڈ عمران نیازی ، سیاسی لوٹوں اور کرائے کے ترجمان اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ شیخ رشید بے گناہ مسافروں کے قتل کا بھی جواب دو،100 ریل حادثات، 50 ارب ریلوے کے خسارے پر جواب دو؟

تازہ ترین