کوہاٹ(نمائندہ جنگ) مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ ملک اغوا ‘ قتل ڈکیتی اور اجتماعی زیادتیوں کا گڑھ بن چکاہے،معیشت ڈانواں ڈول ،امن دائو پر لگ چکا ہے ، خواتین کی عزت محفوظ نہیں، معصوم بچیوں زیادتی کا شکار ہورہی ہیں، پاکستان کو ایک نظریہ کے تحت حاصل کرنے کامقصد ایک فلاحی اور اسلامی مملکت بنانا تھا جو مسلمانوں کے لئے ایک ماڈل ہو جہاں ظلم نہ ہو انصاف کا بول بالا ہو مگرآج یہ ملک ظلم وجبر اور معاشرتی بے راہ روی کا بری طرح شکار ہے پوری قوم یتیم ہوگئی ہے ہسپتالوں میں غریب کے لئے کوئی سہولیات نہیں انصاف کے لئے سونے کی کنجی سے دروازہ کھولنا پڑتاہے یہاں صلاحیتیوں کا نہیں رشوت کا بول بالا ہے ملک اغواء ‘ قتل ڈکیتی اور اجتماعی زیادتیوں کا گڑھ بن چکاہے کیاریاست مدینہ کی فلاحی مملکت کا یہ حال ہوتاہے وہ آغوش الخدمت کوہاٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔