• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دوں گی، علیزے گبول

ماڈلنگ سے شہرت حاصل کرکے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے گبول کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد عالمی وباء کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر علیزے گبول نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔


علیزے گبول نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا لیکن الحمداللّہ مداحوں کی دُعاؤں اور محبتوں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔‘

ماڈل نے اپنی جلد صحتیابی کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔‘

واضح رہے کہ علیزے گبول نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں اداکارہ نے اپنے دوستوں اور پرستاروں کو کورونا وائرس کی تشخیص کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

علیزے گبول کا کہنا تھا کہ عالمی وباء کی علامات تیز بخار سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں لیکن اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں اور اُنہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 71 لاکھ 19 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 72 ہزار 825 ہو گئیں۔

تازہ ترین