• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن تحریک کا پرتشدد ہونا بعید از قیاس نہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کا پرتشدد ہونا بعید از قیاس نہیں، اس تحریک میں اصل چیلنج مذہب کارڈ کے استعمال کا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک میں مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقدام مذہبی جذبات سلگانے کی کوشش ہے، اس تحریک سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ کار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھے گا۔

تازہ ترین