• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا جاوید جلد شادی کرنے والی ہیں؟ مداح کا سوال

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے شہرت پانے والی نامور اداکارہ ثنا جاوید کے نئے برائیڈل شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ سے اُن کی شادی کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔

متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں مداحوں کے دل جیتنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ثنا جاوید نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انستاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on


ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف ’انگوٹھی‘ والا ایموجی بنایا جسے دیکھنے کے بعد مداحوں نے اُن سے سوال کیا کہ آپ جلد شادی کرنے والی ہیں؟

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی کچھ تصویروں میں اُنہوں نے اپنے چہرے پر گھونگٹ ڈالا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Love this shot ! @ajstudioofficial

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on



انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اگلی تصویر میں ثنا جاوید مُسکرا رہی ہیں جو اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

View this post on Instagram

@khadijahshah @elanofficial @ajstudioofficial

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on


اداکارہ کی دلکش تصویریں دیکھ کر مداح اُن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور اُن کی پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں ’بیوٹی کوئین‘ کا خطاب دے دیا۔


ثنا جاوید کے اس نئے برائیڈل فوٹو شوٹ پر لاکھوں کی تعداد میں لائکس اور کمنٹس آرہے ہیں کیونکہ مداحوں نے کافی عرصے کے بعد ثنا جاوید کو اس طرح کسی عروسی لباس میں دیکھا ہے۔

تازہ ترین