• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوجی نے ضلع کپواڑہ کے فوجی کیمپ میں خود کو گولی مار خودکشی کی۔

کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 13 سالوں کے دوران 476 بھارتی فورسز کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

بغیر بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرنے پر بھارتی فوجی خوفزدہ

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اہلکار اپنے افسران اور انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔

بھارتی فوجیوں نے افسران کے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے اور اہلکاروں کو بلٹ پروف کے بغیر دی جانے والی گاڑیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔


بھارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہاں بلٹ پروف گاڑی میں آدمی محفوظ نہیں یہ ہمیں نان بلٹ پروف میں لے کر جارہے ہیں۔

بھارتی فوجی کا کہنا ہے کہ یہ تو ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، اس گاڑی میں پتھر ماریں تو آر پار ہو جائے۔

بھارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ انسپکٹر خود بلٹ پروف میں جاتا ہے اور ٹیم کو کہتا ہے نان بلٹ پروف میں جاؤ، ڈیوٹی پر لے جارہے ہو یا ہماری زندگی کے ساتھ کھیل رہے ہو۔

تازہ ترین