کراچی (اسد ابن حسن) وزارت ریلوے نے موجودہ کراچی سے پشاور ML-1ریلوے ٹریک کی بہتری پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد شفیع کے مراسلے کے مطابق کراچی سے پشاور مین ٹریک ML-1پر موجود ٹریک کی درستگی، کنسٹرکشن، سنگلنگ اور دیگر ملحقہ شعبوں پر کام شروع کیا جائے۔ مذکورہ پروجیکٹ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پروجیکٹ مینجمنٹ، کنسلٹنٹس سے پری کوالیفکیشن طلب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔