• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ، بس اور ٹرین میں تصادم، 17 افراد ہلاک، 30 زخمی

بینکاک(ایجنسیاں)وسطی تھائی لینڈ میںبس اور ٹرین کے تصادم میں 17 افراد ہلاک اور تقریبا 30 دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد فوری طور پر ہسپتال منتقل،حادثے کی   وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع، چیف ضلعی آفیسر پراتوانگ یوکاسم کے مطابق چاچوانگسا صوبہ کے ضلعی دارالحکومت کے علاقے بانگ توئی میں ایک ریلوے کراسنگ پر مال بردار ٹرین سیاحتی بس سے ٹکرا گئی جس میں 65 مسافر سوار تھے موقع پر 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتالوں میں پہنچایا دیا۔ سیاحتی بس جو ساموت پراکان صوبہ سے جارہیتھی اور چاچوانگسا کے مضافاتی علاقے میں ایک مندر کی جانب سفر کررہی تھی ٹرین سے ٹکرانے کے بعد فوری طور پر الٹ گئی۔پولیس نے حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین