گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ پولیس کے بعض تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اپوزیشن اتحاد کے 16اکتوبر کے جلسے کے حوالے سے ن لیگ کو مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگیں کرنے سے روکنا شروع کر دیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ جہاں میٹنگ ہوتی ہے وہاںپولیس کی طرف سے کارنر میٹنگ کی اجازت نہ لینے بارے نوٹس بھیجا جاتا ہے، اس بارے میں ن لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارنر میٹنگوں کی اجازت کی آڑ میں لیگی اراکین کو کارنر میٹنگوں سے ہراساں کرکے روکا جا رہا ہے جو سراسر انتقامی کارروائی ہے، اس بارے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کارنر میٹنگوں کیلئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہے۔ جس کے پاس اجازت نامہ ہو گا وہ میٹنگ کر سکتے ہیں کسی کو ہراساں نہ کیا جارہا ہے۔