سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ کا 40 سالہ شہری عرفان پٹرولنگ پولیس کی سر میں گولی لگنے سے قتل ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عرفان نے گذشتہ رات دوران رہزانی لوٹی گئی رقوم جب مدعیوں کو واپس کی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کردی جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ ملزم نے اپنے سر میں خود گولی مار کر خودکشی کرلی۔مقتول عرفان کی بیوہ نے کہا کہ میرےخاوندکوگولی مارنے کا حق پولیس کوکس نے دیا ہے۔پولیس نے خودکشی کی رپٹ درج کرلی ہے۔