لندن(جنگ نیوز)برطانیہ میں ایک 100 سالہ مسلم شہری کو اعزاز سے نوازا گیا ہے،دبیر الاسلام نامی شہری نے کورونا وائرس کیلئے 4 لاکھ 20 ہزار پونڈ(5 لاکھ 48 ہزار ڈالرز)جمع کیے، دبیر الاسلام نے ماہ رمضان میں مشرقی لندن میں واقع ایک باغ سے جھولی میں اتنی رقم جمع کی،انہیں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔دبیر الاسلام نے اس اعزاز کے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کوشش کی اس پر مجھے فخر ہے۔