• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور میں ایران سے کراچی جانے والے چھ افراد اغواء

پنجگور (نامہ نگار)ایران سے واپس کراچی جانے والے چھ افراد کو پنجگور کے علاقے سے مسلح افراد نے اغواء کرلیا تفصیلات کےمطابق پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں ایران سے واپس کراچی جانے والے چھ افرادکو پک اپ میں سوارنامعلوم افراد نے اسلحہ کے زورپر اغواء کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والوں میں حبیب اللہ ولد رئیس ‘حسن ولد حبیب‘ سکندر ولد غلام سخی‘ احمد رضا ولد غلام سخی ‘مہدی رضا ولدغلام سخی اور عمران ولد منظور شامل ہیں جو کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین