سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے محفوظ فیصلہ آج 12 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے 2 صاحبزادوں رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، سید زیرک شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت آج 12 اکتوبر کو احتساب عدالت سکھر میں ہوگی۔