ٹوکیو(جنگ نیوز) انسانوں پر کام کے بوجھ میں کمی کی مہم میں جاپان میں خطوط اور دستاویزات کی ترسیل کے لئے روبوٹ کو استعمال کئے جانے کی مشق کی جارہی ہے جاپانی میڈیا کے مطابق روبوٹ میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو خطوط اور دستاویزات کو بر وقت اوردرست منزل تک پہنچائے، تاہم یہ ایک ٹیسٹ مشق کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے بعد ازاں اسے رائج کردیا جائے گا جس سے دستاویزات کی ترسیل انسان کے بجائے روبوٹ استعمال کیا جائے گا۔