• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: دیرینہ دشمنی پر گھات لگا کر چلتی کار پر فائرنگ، پانچ افراد کو قتل کردیا

کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ گمبٹ کے نواحی علاقہ ناکبند میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ایک شخص مخالف فریق کا بھی جاں بحق ہو گیا، پولیس کی بھاری نفری نےموقع پر پہنچا کر کنٹرول سنبھالا، واقعہ اتوار کے روز اسوقت پیش آیا جب گھات لگائے مسلح ملزمان نے مخالف فریق کی چلتی کار پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے میں مخالف فریق کا ایک شخص بھی گولیاں لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔واقعے کی اطلاع پر گمبٹ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے متاثرہ موٹر کار اور اہم شواہد تحویل میں لیکرچار نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ گمبٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حالات پر کنٹرول حاصل کرکے دونوں فریقین کے مابین انسدادی کارروائی شروع کردی ہے۔

تازہ ترین