• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر آفس کے کروڑ پتی چوکیداراور نائب قاصدنیب کے ہاتھوں گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنانے کے الزام میں ڈی سی آفس بہاولنگر کا نائب قاصد اور چوکیدار نیب کے ہاتھوں گرفتار۔نیب کے مطابق نائب قاصد کالو پہلوان نے سرکاری عہدے کو استعمال کر کے 62 سے زائد کمرشل و سکنی جائیدادیں بنائیں جن کی مالیت 280 ملین سے زائد بنتی ہے۔نیب ملتان ٹیم نے دوسرے ملزم چوکیدار ڈی سی آفس بہاولنگر رشید احمد کو بھی گرفتار کیا اس نے 30 جائیدادیں حاصل کیں جن کی مالیت تقریبا 31 ملین سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین