حیدرآباد(جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن میں گوتم گھمبیر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدر آباد کو 8 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 143 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، گھمبیر 90 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اوئن مورگن کی ففٹی رائیگاں گئی۔ دوسرے میچ میں ممبئی انڈنیز نے 8وکٹوں پر 143رنز بنائے۔پرتھیو پٹیل نے 34رنزبناکر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ دھوال کل کرانی اورپروین ٹمبے نے دو،دو،شاداب جاکاتی،جیمز فالکنر اورڈوین براوونے ایک،ایک وکٹ لی۔ گجرات لائنز نےمطلوبہ ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔فنچ نے 67رنز کی اننگز کھیلی۔