• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے اداکار، میزبان اور وی جے احمد گوڈیل نے اپنے ولیمے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

گزشتہ ماہ شادی کرنے والے اداکار، میزبان اور وی جے احمد گوڈیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ولیمےکی دلکش تصویریں پوسٹ کی ہیں جن میں احمد گوڈیل اور اُن کی اہلیہ اسرا بہت خوبصورت نظر آرہے ہیں۔



احمد گوڈیل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ اسرا نے ہکلے جامنی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

انسٹاگرام اپنے ولیمے کی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے احمد گوڈیل نے کیپشن میں لکھا کہ ’مہربانی کرکے ماشاءاللّہ لازمی بولیں۔‘

احمد گوڈیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اداکار کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ احمد گوڈیل نے گزشتہ ماہ سادگی سے شادی کی ہے، اُنہوں نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’2020 میں کہ جب ہر بُری چیز وقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے۔‘


احمد گوڈیل نے بتایا تھا کہ اسرا سے انہوں نے شادی کرلی ہے۔ تمام مداح، چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔

تازہ ترین